منگل, فروری 24, 2026
انٹرٹینمنٹچین میں بہار تہوار کا باکس آفس 5.75 ارب یوآن تک پہنچ...

چین میں بہار تہوار کا باکس آفس 5.75 ارب یوآن تک پہنچ گیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی فلم ایڈمنسٹریشن نے بتایا ہے کہ پیر کو ختم ہونے والی 9 روزہ بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران چین کی باکس آفس آمدنی مجموعی طور پر 5.75 ارب یوآن (تقریباً 82 کروڑ 86 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر) رہی جبکہ سینما گھروں میں آنے والے فلم بینوں کی تعداد 12 کروڑ تک پہنچ گئی۔

ہدایت کار ہان ہان کی ریسنگ کامیڈی سیریز کی تیسری فلم ’’پیگاسس 3‘‘ جس میں شین تینگ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، 2.93 ارب یوآن کی ٹکٹوں کی فروخت کے ساتھ اس سیزن کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر ابھری۔

مشہور ہدایت کار ژانگ یی مو کی جاسوسی تھرلر فلم ’’سکیئر آؤٹ‘‘86 کروڑ 80 لاکھ یوآن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ یہ فلم فوجی ہوا بازی کے خفیہ ڈیٹا کے افشا ہونے کے گرد گھومتی ہے اور گزشتہ 5 برسوں میں بہار کے تہوار پر ریلیز ہونے والی ژانگ کی چوتھی فلم ہے۔

لیجنڈری ایکشن کوریوگرافر یوین وو- پنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بلیڈز آف دی گارڈینز : ونڈ رائزز ان دی ڈیزرٹ‘‘80 کروڑ 60 لاکھ یوآن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ اینیمیٹڈ سیریز کی نئی فلم ’’بونی بیئرز، دی ہڈن پروٹیکٹر‘‘71 کروڑ 40 لاکھ یوآن کما کر چوتھے نمبر پر رہی۔

بہار تہوار کی تعطیلات دنیا کی دوسری بڑی فلمی مارکیٹ کے لئے سب سے اہم ترین مواقع میں سے ایک ہیں۔ 2024 اور 2025 دونوں سالوں میں چین کے سالانہ باکس آفس کا تقریباً پانچواں حصہ اسی سیزن سے حاصل ہوا تھا۔ گزشتہ تین سالوں سے یہ رجحان رہا ہے کہ اس سیزن کی سب سے کامیاب فلم ہی مجموعی طور پر پورے سال کی باکس آفس چیمپیئن قرار پاتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!