اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں دیہی اصلاحات گہرا کرنے کا خاکہ پیش

چین میں دیہی اصلاحات گہرا کرنے کا خاکہ پیش

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر چھنگ یانگ کی کاؤنٹی حے شوئی کے گاؤں تانگ چھی میں ایک مقامی ای کامرس اسٹوڈیو کے ارکان مقامی طور پر پکوان کی تیاری کی ویڈیو بنارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2025 کے لئے اپنی ” مرکزی دستاویز نمبر 1″ جاری کردی ہے،اس میں دیہی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور دیہی بحالی میں پیشرفت کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

چین کے مرکزی حکام کی جانب سے ہر سال جاری کئے جانے والے پہلے پالیسی بیان کے طور پر اس دستاویز کو پالیسی ترجیحات کے اشارے کا درجہ حاصل ہے۔

اس دستاویز میں 2025 اور اس کے بعد زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق کام میں بہتری کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے جس کا ہدف ہر اعتبار سے دیہی احیاء کا فروغ اور ملکی زرعی بنیاد مزید مستحکم کرنا ہے۔

دستاویز کے مطابق اصلاحات اور کھلے پن کے ساتھ ساتھ سائنس وٹیکنالوجی اختراع کو محرک قوت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ملک اناج کے استحکام کا تحفظ کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بڑے پیمانے پر غربت کی جانب دوبارہ واپسی نہ ہو۔

دستاویز میں زور دیا گیا ہے کہ ملک زرعی کارکردگی میں پیشرفت اور دیہی علاقوں کو تقویت دے کر کسانوں کی آمدنی میں اضافے سے متعلق ہر ممکن کوشش کرے گا تاکہ چینی جدیدیت کے فروغ کے لئے ٹھوس بنیاد رکھ سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!