اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلانڈونیشیا کے سب سے بڑے آٹو شو میں چینی کار سازوں کی...

انڈونیشیا کے سب سے بڑے آٹو شو میں چینی کار سازوں کی پذیرائی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے 2025 انڈونیشیا انٹرنیشنل موٹر شو(آئی آئی ایم ایس) میں چینی کارساز چیری کے برانڈ جائیکو کا منظر۔(شِنہوا)

جکارتہ(شِنہوا)گزشتہ برسوں کے برعکس انڈونیشیا میں گاڑیوں کی سب سے بڑی نمائش نے شو روم میں الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز) سمیت اعلیٰ درجے کی چینی گاڑیوں کے برانڈز کی آمد سے ایک مختلف انداز اختیار کیا۔ اس سے جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت میں چینی کار سازوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی ظاہر ہوتی ہے۔

جکارتہ میں 13 فروری سے 23 فروری تک ہونے والے 2025 کے انڈونیشیا انٹرنیشل موٹر شو(آئی آئی ایم ایس) میں چینی کار برانڈز نہ صرف تعداد میں غالب رہے بلکہ زیادہ تر حاضرین کو بھی راغب کیا۔

گزشتہ سال انڈونیشیا میں تیزی سے مقبول ہونے والے چینی برانڈ بی وائے ڈی کا بڑا بوتھ سب سے مصروف ترین بوتھ تھا جو آرڈر دینے والے ممکنہ خریداروں سے بھرا ہوا تھا۔

خالص ای ویز کے ایک بڑے فروخت کنندہ کے طور پر بی وائے ڈی انڈونیشیا میں پر تعیش سپورٹس سیڈانز اور ایس یو ویز کی تشہیر کر رہی ہے۔کئی خریدار پرتعیش ڈیزائنز،جدید ٹیکنالوجی اور مسابقتی قیمتوں کی وجہ سے چینی گاڑیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں۔

آئی آئی ایم ایس میں ایک اور نمایاں چیز چینی ای وی، ایس یو وی گیلی ای ایکس 5 تھی جسے حاضرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ گیلی کا تیار کردہ یہ ماڈل ایک جدید ڈیزائن،اعلیٰ کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہے جو ماحول دوست گاڑیوں میں انڈونیشیا کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے لئے رغبت کا باعث ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر صنعت ایگس گومی وانگ کارتا سسمیتا نے ملک میں چینی کار برانڈز کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ صارفین کو مزید انتخاب فراہم کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!