پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین کے مشرق میں دنیا کا سب سے بڑا زیرآب تعمیراتی جہاز...

چین کے مشرق میں دنیا کا سب سے بڑا زیرآب تعمیراتی جہاز تعینات

چین کے اپنے طور پر تیارکردہ نئے زیرآب تعمیراتی جہاز "ارہانگ چھانگ چھنگ” کا فضائی منظر-(شِنہوا)

نان جِنگ(شِنہوا)چین کا تیار کردہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا زیرآب تعمیراتی جہاز چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے چھی ڈونگ سے ریلوے پل کی تعمیر  کے سفر پر روانہ ہوگیا۔

چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق جہاز ” ارہانگ چھانگ چھنگ ” ہانگ ژو کے ساحل پر سمندر پار ریلوے پل کی تعمیر کے مقام کی طرف روانہ ہے جو نان تونگ۔ سو ژو۔ جیا شنگ۔ ننگ بو تیز رفتار ریلوے کا ایک اہم حصہ ہے۔

اس بحری جہاز میں دنیا کا سب سے اونچا 150میٹر بلند کرین نصب ہے جس میں سب سے زیادہ پائلنگ کی گنجائش ہے۔ اخبار نے کہا کہ یہ مستقبل میں بڑی بندرگاہوں، سمندر پر پلوں، آف شور ونڈ پاور اور دیگر منصوبوں کی تعمیر میں کردار ادا کرے گا۔

شنگھائی زین ہوا ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ کے تعمیر کردہ جہاز کو جنوری میں جیانگسو میں پہنچایا گیا تھا، جو ملک کی سمندری انجینئرنگ سامان کی پیداواری صنعت میں ایک سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!