اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 2 نئی نسل کے بحری انجینئرنگ کے جہازوں کی تنصیب...

چین نے 2 نئی نسل کے بحری انجینئرنگ کے جہازوں کی تنصیب مکمل کر لی

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر لائی ژو کے پانیوں میں عملہ ایک آف شور ونڈ ٹربائن جوڑ رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے مشرقی صوبے جیانگسو کے نان تونگ میں مقامی طور پر تیار کردہ بحری انجینئرنگ تنصیباب کے لئے جہاز ژی گاؤ اور ژی یوان کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

روزنامہ سائنس وٹیکنالوجی کے مطابق دونوں بحری جہازوں کا اہم کام ونڈ ٹربائن کو گہرے سمندر میں منتقل کرکے ان کی تنصیب کا کام کرنا ہے ۔ وہ سمندر میں 100 کلومیٹر تک کام کرسکتے ہیں،اس سے ملک کے آف شور ونڈ پاور منصوبوں کو مستحکم معاونت ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ چین کے آف شور ونڈ پاور انجینئرنگ آلات کی چوتھی نسل ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں تیز ہوا اور لہر کی مزاحمت، بہترین جامع تنصیب کی صلاحیتیں، اعلیٰ فعال کارکردگی اور ذہانت موجود ہے۔

پاور چائنہ سے منسلک  بحری انجینئرنگ تعمیراتی کمپنی کے چیف انجینئر ژانگ وے فینگ کا کہنا ہے کہ یہ جہاز 3 دن میں آف شور ونڈ ٹربائن کی تنصیب کی صلاحیت رکھتے ہیں جو تیسری نسل کے آلات کی نسبت 30 فیصد تیز ہے۔

ژانگ نے کہا کہ یہ 16 تک ہوا کی قوت اور 12 میٹر تک کی اونچی لہروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!