اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین۔کیربین تعاون علاقائی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے رہا ہے،کیربین...

چین۔کیربین تعاون علاقائی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے رہا ہے،کیربین حکام

گریناڈا کے وزیراعظم ڈیکون مچل بارباڈوس کے دارالحکومت برج ٹاؤن میں کیربین برادری کے سربراہان حکومت(کیریکوم) کی کانفرنس کے 48ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

برج ٹاؤن،بارباڈوس(شِنہوا)کیربین حکام نے کہا ہے کہ چین اور کیربین ممالک کے درمیان تعاون نے خطے کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی میں کردار ادا کیا ہے۔

بارباڈوس ڈیفنس فورس کے چیف آف سٹاف کارلوس لوویل نے کیربین برادری کے سربراہان حکومت کی کانفرنس (کیریکوم) کے 48 ویں معمول کے اجلاس کے موقع پر شِنہوا کو بتایا کہ چین نے بارباڈوس میں پائیدار،خود کفیل اور خوراک کے لچکدار علاقائی تحفظ اور کاشتکاری مستحکم کرنے کے لئے ہمیں با اختیار بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔

کارلوس نے کہا کہ چین کے تعاون نے خطے کو "غذائی تحفظ کے تناظر میں پائیداری بڑھانے کے لئے دستیاب ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کا موقع بھی فراہم کیا ہے‘‘۔

بہاماس کے وزیراعظم آفس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز لاترائے راہمنگ نے کہا کہ کیریکوم اور چین  کے درمیان تعلیم، صحت اور بنیادی شہری سہولیات کی تعمیر جیسے مختلف شعبوں میں برسوں سے مضبوط تعلقات ہیں۔

بی آر آئی میں سب سے پہلے شمولیت اختیار کرنے والے ممالک میں شامل انٹیگوا اور باربوڈا کے وزیراعظم گیسٹن براؤن نے ملک کے دارالحکومت میں وی سی برڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کی تعمیر کے لئے چین کے تعاون پر زور دیا۔

براؤن نے کہا کہ چین سماجی و اقتصادی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں انٹیگوا اور باربوڈا کے لئے اہم رہا ہے جو صحت،کھیلوں،وظائف اور پائیدار ترقی میں بھرپور تعاون پیش کر رہا ہے۔

گریناڈا کے وزیر خارجہ جوزف انڈال نے کہا کہ گریناڈا کے وزیر اعظم ڈیکون مچل نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے دوبارہ قیام کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر چین کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسے فائدہ مند اور خوشگوار دورہ قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!