کویت کے جاہرہ گورنریٹ میں روشنی میلے کے دوران لوگ ایک چینی کمپنی کے روشنی والے ماڈلز دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
کویت سٹی(شِنہوا)کویت میں چینی سفارتخانے نے آنے والے نئے چینی قمری سال کی مناسبت سے ایک جشن کا اہتمام کیا ، جسے بہار میلہ بھی کہا جاتا ہے۔
جشن میں مختلف قسم کی مشہور چینی پرفارمنس پیش کی گئیں۔ بیرون ملک مقیم چینی باشندوں، چینی کمپنیوں کے نمائندوں اور سفارتخانے کے عملے نے روایتی چینی رقص کا مظاہرہ کیا جبکہ بچوں نے ڈریگن اور شیر کے رقص پیش کئے۔ جشن میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی شامل تھا۔
کویت میں چین کے سفیر ژانگ جیان وائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ سال کے دوران سائنسی اور تکنیکی جدیدیت میں چین کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی اقتصادی ترقی میں سب سے بڑے شراکت دار کی حیثیت سے چین نے مستحکم اقتصادی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو برقرار رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین اور کویت کے درمیان تعاون نے مثبت پیشرفت کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سال میں چین اور کویت کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی دیکھنے کو ملے گی۔
اس سال کا نیاچینی قمری سال جو 29 جنوری کو آتا ہے۔ اس موقع پر چینی کیلنڈر میں "سانپ کے سال” کا آغاز ہوگا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link