بیجنگ: چین نے اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے،چینی خود مختاری ،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو مسلسل اپنے قول و فعل سے نقصان پہنچانے کے جواب میں میساچوسٹس سے ڈیمو کریٹک امریکی رکن کانگریس جم میک گورن کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والے فیصلے کے مطابق چین نے اپنے انسدادغیرملکی پابندیوں کے قانون کے مطابق جن جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں چین میں میک گورن کی منقولہ ،غیر منقولہ اور دیگر تمام اقسام کی جائیدایں منجمد کرنے سمیت چین میں کاروباری تنظیموں اور افراد کو میک گورن کے ساتھ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں میں شامل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔ میک گورن، ان کی اہلیہ اور ان کے بچوں کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا اور انہیں چین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ فیصلہ 31 جولائی 2024 سے نافذ العمل ہے۔