بیجنگ (شِنہوا) چین کے نگراں اور عدالتی حکام نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے بعد سے اب تک فرائض سے غفلت اور بدعنوانی کے 7 لاکھ 68 ہزار مقدمات نمٹائے ہیں۔
قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں جائزے کے لئے پیش کردہ قومی نگراں کمیشن (این سی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران ان مقدمات میں ملوث مجموعی طور پر 6 لاکھ 28 ہزار افراد کو سزا دی گئی جبکہ 20 ہزار افراد کے مقدمات استغاثہ کو منتقل کئے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے آغاز سے اب تک قومی نگراں کمیشن نے 2 ہزار 633 مقدمات کی براہ راست تحقیقات کی یا انہیں نمٹانے کی نگرانی کی۔
اسکول میں کھانے کی حفاظت سے متعلق قومی نگراں کمیشن نے متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر کے ابتدائی اور ثانوی اسکولز میں کینٹینز اور کھانے کا جائزہ لیں۔
قومی نگراں کمیشن نے تمام سطح پر نگراں اور عدالتی اداروں کو قانون کے تحت طلباء کے کھانے کے فنڈز میں غبن ، بولی اور خریداری میں مداخلت اور رشوت قبول کرنے کے 38 ہزار مقدمات کی تحقیقات اور ان کے ازالے سے متعلق رہنمائی کی جس میں 23 ہزار افراد کو سزائیں دی گئی۔
دیہی اجتماعی فنڈز، اثاثوں اور وسائل کے انتظام میں بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی نگراں کمیشن نے ہر سطح پر نگرانی اور عدالتی حکام کو اجتماعی اثاثوں میں غبن اور غیرقانونی طریقے سے انہیں ٹھکانے لگانے سے متعلق 1 لاکھ 53 ہزار مقدمات کی تحقیقات کی ہدایت کی جس میں 1 لاکھ 32 ہزار افراد کو سزائیں دی گئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی نگراں کمیشن نے رواں سال نومبر سے ملک بھر میں تدفین کے شعبے میں بدعنوانی اور بدانتظامی کو دور کرنے کے لئے ایک سالہ خصوصی مہم شروع کی ہے۔
اگلے سال یہ دیہی بحالی کے لئے فنڈز کے استعمال کی نگرانی، طبی بیمہ فنڈز کے انتظام، اور بزرگوں کی نگہداشت خدمات کو درپیش نمایاں مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی مہم شروع کی جائیں گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link