جمعہ, اکتوبر 24, 2025
پاکستانکراچی، کسٹمز و رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے سمگل...

کراچی، کسٹمز و رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ ٹائرز برآمد

پاکستان کسٹمز اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ ٹائرز برآمد کرلئے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز نے انسداد سمگلنگ مہم کے تحت خفیہ معلومات کی بنیاد پر پرانی سبزی منڈی کے علاقے اور اطراف میں گوداموں میں مشترکہ آپریشن کیا۔

کارروائی میں مختلف برانڈز کے سمگل شدہ پرانے 3650 ٹائرز برآمد کئے گئے۔سمگل شدہ ٹائروں کی مالیت 5کروڑ 47لاکھ 50ہزار روپے ہے جنہیں مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے ضبط شدہ ٹائرز کو اے ایس او کسٹمز گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!