اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانکمرہ عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے عمران خان اس سے...

کمرہ عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے عمران خان اس سے لا علم ہیں، سلمان اکرم راجا

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا لیکن نہ آواز ٹھیک آ رہی تھی اور نہ تصویر،ہم نے کہا بانی پی ٹی آئی سے ہماری بات کروائی جائے، ہم نے عدالت کے حکم پر بات کی کوشش کی لیکن ویڈیو لنک کمزور ہونے کے باعث بات نہ ہو سکی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمرہ عدالت میں سب کے سامنے بات کرنا ممکن نہیں کیونکہ کچھ باتیں سب کے سامنے نہیں ہو سکتیں، کمرہ عدالت میں جو کچھ ہو رہا ہے بانی پی ٹی آئی اس سے لاعلم ہیں، ہمارے لیے ممکن نہیں اس ٹرائل کا حصہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو دانستہ طور پر بند کمرے میں ڈال دیا گیا تاکہ ہمیں دیکھ نہ سکیں، ہم واک آوٹ کر کے آئے ہیں، ہم ہرگز اس ٹرائل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہم نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں بھی پٹیشن دائر کر دی ہے اور امید رکھتے ہیں کل ہماری پٹیشن ٹرائل کے خلاف سنی جائے گی، جب تک یہ عمل اس طرح چلے گا ہم حصہ نہیں بنیں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ٹرائل کا جو تصور قانون میں ہے اس کا یہ مذاق ہے، کھلی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے اور ملزم کو موقع ملنا چاہیے کہ اپنے وکلا سے بات کرے اور گواہوں کو دیکھ سکے، ملزم کو حق حاصل ہے کہ گواہوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکے تاکہ گواہوں کے ہاتھ کانپ جائیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم اوپن کورٹ اور اوپن ٹرائل چاہتے ہیں، واٹس ایپ ٹرائل کسی صورت منظور نہیں ، یہ واحد مقدمہ میں ہے جس میں بند کمرہ سماعت ہے، ان کی کوشش ہے خان صاحب ایک واٹس ایپ پر ہوں لیکن وکلا اور فیملی ان کے ساتھ نا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں بھی ایسا ٹرائل اسلام آباد ہائی کورٹ غیر قانونی قرار دیا تھا، وکلا ساتھ ہوں تو کیس پر قانونی مشاورت ہو جاتی ہے، ڈیڑھ سال سے ٹرائل چل رہے اور ویڈیو لنک پر سماعت بانی پی ٹی آئی کو آئیسو لیٹ کرنے کی کوشش ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں ہے کہ عدالت میں گواہ وکلا سب حاضر ہوں اور بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر ہوں، اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سب لوگ موجود ہوتے ہیں، بانی وہاں پر سب سے بات چیت اور مشورہ کر سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!