چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو کے پوتیان سٹیشن پر چین-یورپ مال بردار ٹرین آ رہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے یورپی یونین کے کمشنر برائے تجارت و اقتصادی سلامتی ماروس سیف کووچ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔
چین کی وزارت تجارت کے بیان کے مطابق فریقین نے چین-یورپی یونین اقتصادی و تجارتی تعاون اور متعلقہ اہم امور پر دوستانہ اور گہرا تبادلہ خیال کیا۔ وانگ وین تاؤ نے یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف 18ویں دور کی پابندیوں میں 2 چینی مالیاتی اداروں کو شامل کئے جانے پر بھی اپنا واضح موقف پیش کیا۔
