جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچین آؤٹ ڈور کھیلوں کے لئے اعلیٰ معیار کے مقامات قائم کرے...

چین آؤٹ ڈور کھیلوں کے لئے اعلیٰ معیار کے مقامات قائم کرے گا

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جینان کے ضلع ژانگ چھیو میں واقع ژانگ چھیو مڈل اسکول نمبر 4 میں طالبات ذہنی صحت پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک بیرونی سرگرمی میں شریک ہیں ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کا کہنا ہے کہ چین 2030 تک آؤٹ ڈور کھیلوں کے لئے تقریباً 100 اعلیٰ معیار کے مقامات  تعمیر کرکے  اپنے ہدف کے بروقت حصول کو یقینی بنائے گا۔

کمیشن کے ایک مراسلے کے مطابق آؤٹ ڈور کھیلوں کے اعلیٰ معیار  کے مقامات کے لئے 4 اہم معیار مقرر کئے گئے ہیں جن میں بھرپور قدرتی وسائل کی فراوانی، واضح ترقیاتی منصوبے، نمایاں ترقی کا امکان اور مستحکم مقامی مالی حالات شامل ہیں۔

مراسلے کہا گیا ہے کہ ہر صوبہ پہلے مرحلے میں آؤٹ ڈور کھیلوں کے  اعلیٰ معیار کے  مقامات کےلئے زیادہ سے زیادہ پریفیکچر سطح کے 4 شہرو ں کو نامزد کر سکتا ہے۔ حتمی انتخاب مرکزی حکومت کے متعلقہ محکمے  ماہرین کے تجزیے اور بین الوزارتی جائزے کی بنیاد پر کریں گے۔

آؤٹ ڈور  کھیلوں سے مراد بنیادی طور پر وہ جسمانی سرگرمیاں ہیں جو قدرتی یا بیرونی ماحول پر انحصار کرتی ہیں، ان میں عام طور پر اسکیئنگ، چٹان چڑھنا، خودکار ڈرائیونگ اور کشتی چلانا شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!