ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلسعودی تاجروں کو شام کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی اجازت...

سعودی تاجروں کو شام کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی اجازت مل گئی، سفیر ڈاکٹر فیصل المجفل

دمشق: شام میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر فیصل المجفل نے کہا ہے کہ سعودی تاجروں کو اب شام کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی اجازت حاصل ہو گئی ہے، سعودی وزارتِ سرمایہ کاری نے سعودی اور شامی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سفری لائسنس جاری کر دیے ہیں، یہ فورم دونوں فریقین کے لیے وسیع مواقع لے کر آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ فورم مملکت کی قیادت کے اس رجحان سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت دمشق کے ساتھ تمام شعبوں میں کھڑا ہونا، ریاستی اداروں کی بحالی میں مدد فراہم کرنا، شام کی علاقائی سالمیت کا تحفظ اور اس کی بحالی کے عمل میں ساتھ دینا شامل ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!