پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران ڈیجیٹل قارئین کی تعداد67 کروڑ تک پہنچ...

چین میں 2024 کے دوران ڈیجیٹل قارئین کی تعداد67 کروڑ تک پہنچ گئی

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں اوشن یونیورسٹی آف چائنہ کے لاؤشان کیمپس کی لائبریری میں طالب علم مطالعہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

تائی یوآن (شِنہوا) چین میں 2024 کے دوران ڈیجیٹل قارئین کی تعداد67 کروڑ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 17.5 فیصد اضافہ ہے۔

چین  کے شمالی صوبے شنشی کے شہر تائی یوآن میں بدھ کے روز کتاب اور جملہ حقوق کے 30 ویں عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک قومی مطالعہ کانفرنس میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق چین میں 2024 کے دوران ڈیجیٹل مطالعہ مارکیٹ کی مجموعی آمدنی 66.14 ارب یوآن (9.2 ارب امریکی ڈالر) رہی جو ایک برس قبل سے 16.65 فیصد زیادہ ہے۔

چین میں ڈیجیٹل مطالعہ کے کام کی مجموعی تعداد 6 کروڑ30 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جس میں گزشتہ برس کی نسبت 6.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 اس میں آن لائن ادب اور ای ۔ کتابوں کا حصہ 67.55 فیصد جبکہ آڈیو مطالعہ مواد کا حصہ 32.45 فیصد رہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!