اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 200 کلومیٹر سے زائد تک پرواز کرنے والی کار متعارف...

چین میں 200 کلومیٹر سے زائد تک پرواز کرنے والی کار متعارف کروادی گئی

چین کے وسطی صوبے ہونان کے چھانگ دے شہر میں ایک کار پرواز کررہی ہے۔(شِنہوا)

چھانگ چھون (شِنہوا) چائنہ ایف اے ڈبلیو گروپ کمپنی لمیٹڈ نے ہانگ چھی برانڈ کی  اپنی  اڑنے والی پہلی کار متعارف کروادی ہے جو مستقبل کی نقل و حمل کی سمت  ایک قدم ہے۔

 چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے صدرمقام چھانگ چھون میں واقع کار ساز ادارے کے صدر دفتر نے بتایا کہ اڑنے والی کار 200 کلومیٹر سے زائد تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی پہلی پرواز رواں سال کے اختتام پر ہوگی۔

ایف اے ڈبلیو کے مطابق اڑنے والی کار کا انٹیلی جنٹ کاک پٹ نظام  ڈرائیور کو صوتی و بصری ذارئع سے حقیقی وقت کی معلومات فراہم کر سکتا ہے جس سے آپریشنل مشکلات میں نمایاں کمی ہوگی۔ مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے  اڑنے والی کار کی تیاری اور ڈیزائن میں صنعت کے اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا ہے۔

اسی روز ایف اے ڈبلیو نے 3 نئی ہانگ چھی گاڑیوں کے ماڈل بھی متعارف کرائے جن میں سے 2 مکمل طور پر الیکٹرک  اور ہائبرڈ دونوں ورژن میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ 2 دیگر نئی توانائی  گاڑیوں کے ماڈل بھی باضابطہ طور پر فروخت کے لئے  پیش کئے گئے۔

ہانگ چھی ایک مشہور چینی کار برانڈ ہے جس کا قیام 1958 میں عمل میں آیا تھا ۔ اس  کا چینی زبان میں مطلب سرخ پرچم ہے۔ فی الحال اس برانڈ کے 18 ماڈلز فروخت کے لئے  موجود ہیں جن میں پیٹرول، خالص الیکٹرک ، پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک  اور توسیعی رینج الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں۔

 ہانگ چھی کی 4لاکھ11ہزار777 گاڑیاں سال 2024 کے دوران فروخت ہوئی تھیں جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 17.4 فیصد زائد ہے اور  اس کی مسلسل 7ویں سالانہ نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!