جمعرات, جنوری 16, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کوریا میں گرمی کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد 14...

جنوبی کوریا میں گرمی کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی

سیول: جنوبی کوریا میں رواں سال اب تک گرمی کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے،جبکہ 1ہزار700افراد شدید گرمی سے متاثر ہوئے۔

وزارت داخلہ نے منگل کو بتایاکہ  تقریباً 70  سال عمر کی  دو خواتین اتوار کو شدید گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوئیں جب کہ ایک 65 سالہ شخص دو دن پہلے ایک کھیت میں کام کرتے ہوئے شدید گرمی سے چل بسا۔

ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر سے 20 مئی سے 4 اگست تک  مزید تین افراد کی اموات نے گرمی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔

20 مئی سے 4 اگست تک گرمی سے متاثرہ اسپتالوں میں آنے والوں کی تعداد1ہزار690 رہی،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی تعداد 1ہزار646 سے زیادہ ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں