اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی سفید چائے، صدیوں پر محیط منفرد ثقافتی ورثہ قرار

چین کی سفید چائے، صدیوں پر محیط منفرد ثقافتی ورثہ قرار

اقوامِ متحدہ کی خوراک و زرعت کی تنظیم (ایف اے او) کے تحت چلنے والے ادارے ’گلوبلی امپورٹنٹ ایگریکلچرل ہیریٹیج سسٹمز‘ سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے ایک وفد نے حال ہی میں چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوڈنگ کا دورہ کیا ہے۔ اس دورے کا مقصد یہاں کی سفید چائے کے ثقافتی نظام کا جائزہ لینا تھا۔

فوڈنگ وائٹ ٹی، چین کی سب سے اولین تیار کردہ چائے ہے۔ یہ ابالنے کے نازک عمل اور منفرد ذائقے کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): خوسے ماریا گارشیا آلواریز کوکے، چیئرمین، سائنٹیفک ایڈوائزری گروپ (جی آئی اے ایچ ایس)

’’ یہ دورہ میرے لئے انتہائی متاثر کن رہا ہے۔ یہ صرف ایک ثقافتی دورہ ہی نہیں تھا بلکہ یہ اس سے کہیں بڑھ کر تھا۔ ہم نے دیکھا کہ کتنے لوگ، دیہات اور کمیونٹیاں فوڈِنگ کی اس سفید چائے سے اپنی زندگی کا نظام رواں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ایک سماجی خدمت ہے۔ وہ لوگوں کے لئے ایک اہم مشروب اور اہم پتے پیدا کر رہے ہیں۔ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔

لیکن جو میں نے سیکھا وہ یہ ہے کہ اس کی حیثیت ایک پیداواری عمل سے بڑھ کر ہے۔ یہاں اقدار کی آبیاری ہو رہی ہے۔ ہم صرف پتیاں نہیں اُگا رہے بلکہ اقدار کی فصل بھی کاشت کر رہے ہیں۔ یہ عمل ، صبر اور دیکھ بھال کی اقدار ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): عائشہ بامون، کنسلٹنٹ، جی آئی اے ایچ ایس

’’ یہ بہت متاثر کن ہے۔ ہم چین کے چائے سے متعلق تجربے اور خاص طور پر سفید چائے کو ایک ورثہ کے طور پر سیکھ رہے ہیں۔ یہ واقعی یہاں کا منفرد ورثہ ہے جسے ہم باقی دنیا میں کہیں بھی نہیں دیکھتے۔‘‘

جی آئی اے ایچ ایس، سال 2002 میں شروع کیا گیا ایف اے او کا ایک نمایاں پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے دنیا بھر میں اہم زرعی ورثہ رکھنے والے مقامات، ان کی حیاتیاتی تنوع، قدرتی مناظر، ان سے متعلق معلومات اور ثقافتوں کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

فوڈنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!