اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی جدت، طویل المدتی ترقی کو فروغ دے رہی ہے، ماہرین...

چین کی جدت، طویل المدتی ترقی کو فروغ دے رہی ہے، ماہرین کی رائے

ماہرین کی متفقہ رائے ہے کہ چین کی تیز رفتار جدت اور اختراع  نہ صرف صنعتوں کی تشکیل نو کر رہی ہے بلکہ طویل المدتی ترقی کو بھی فروغ دے رہی ہے  جس سے  عالمی صارفین کو فائدہ ہو رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1: ٹینگ چنگ یوہ، چیئرمین، کمبوڈیا سیکیورٹیز پی ایل سی

"چین کی مستقل بڑھتی ہوئی تکنیکی اختراعات نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھایا ہے۔گزشتہ دس برسوں میں چین، جدت کے لحاظ سے تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ نئی صنعتوں کے فروغ اور پرانی صنعتوں میں  جدت سے چین میں اختراعی ترقی کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے اعلیٰ معیار کی ترقی ممکن ہو رہی ہے اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔

چین ماحول دوست اقدامات پر توجہ دے رہا ہے اور کاربن کے اخراج میں کمی لا رہا ہے۔ وہ عالمی سطح پر مزید کھل کر کام کر رہا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

چینی معیشت میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اگرچہ اسے مختلف مواقع اور چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔ تاہم، چین تیزی سے جدید صنعتوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جو اعلیٰ ٹیکنالوجی، بہتر کارکردگی اور اعلیٰ معیار پر مبنی ہیں۔

عالمی معیشت میں چین نمایاں مقام رکھتا ہے، اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چینی صنعتیں جدت پسندی کو ترجیح دیتی ہیں، جو طویل المدتی ترقی کی ضامن ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جاروسلاو ووکون، محقق، سلوواک اکیڈمی آف سائنسز

"عام طور پر چین میں تحقیق و ترقی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ یہ ترقی نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہے۔

سلوواکیہ میں فوٹو وولٹیک پینلز چین سے درآمد کیے جاتے ہیں، اور توانائی کے کئی دیگر حصے بھی وہیں سے آتے ہیں۔

 ان مصنوعات کی مدد سے ہم اپنے توانائی کے ذرائع میں بہتری لا سکتے ہیں۔ چین کا عالمی اثر و رسوخ بہت مضبوط ہے کیونکہ اس کے پاس جدید ٹیکنالوجی، اختراعات، قدرتی وسائل اور معیاری مصنوعات ہیں، جو دنیا کو مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔”

براتسلاوا/پنو م پنہ سے نمائندگان شِنہوا نیوز کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!