سولومن جزائر کے وزیراعظم جیریمیہ مانیلے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھول پیش کررہے ہیں۔(شِنہوا)
سڈنی(شِنہوا) سولومن جزائر کی حکومت نے ایک چین کے اصول کے حوالے سے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے جس میں تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کی خودمختاری کا ایک لازمی حصہ تسلیم کیا گیا ہے۔
سولومن جزائر کی وزارت خارجہ اور بیرونی تجارت کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےسولومن جزائر تائیوان پر چین کی خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے، اور تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں اور خودمختار ریاستوں کے داخلی امور میں مداخلت سے گریز کریں۔
سولومن جزائر نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام برقرار رکھنا عالمی تجارت اور بین الاقوامی سلامتی کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے اور تناؤ کو بڑھانےوالے کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائےگی ۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سولومن جزائر عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ اپنی مضبوط اور بڑھتی ہوئی جامع تزویراتی شراکت داری کی قدر کرتا ہے۔ ہمارے دونوں ممالک ترقی اور باہمی خوشحالی کو فروغ دیتے ہوئےاہم شعبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
