منگل, جنوری 14, 2025
انٹرنیشنلبرطانیہ میں تبدیلی کا وقت آچکا، سیاست کو خدمت میں بدلنا ہے،...

برطانیہ میں تبدیلی کا وقت آچکا، سیاست کو خدمت میں بدلنا ہے، کیئراسٹارمر

لندن : برطانوی انتخابات میں کامیابی پر سربراہ لیبر پارٹی کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں تبدیلی کا وقت آچکا، ہمیں سیاست کو خدمت میں بدلنا ہے، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد میڈیا اور سپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ لیبر پارٹی کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ووٹنگ میں شامل تمام افراد ،اپنے ساتھی امیدواروں کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جمہوریت کا دل ویسٹ منسٹر یا وائٹ ہال میں نہیں بلکہ ٹاؤن ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور ووٹ لینے والے لوگوں کے ہاتھوں میں دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کے ہر فرد کی خدمت اور امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا چاہے کسی نے ووٹ دیا یا نہیں، تبدیلی یہیں سے شروع ہوتی ہے، میں آپ کیلئے بولوں گا، ہر روز آپ کیلئے لڑوں گا،اب وعدے پورے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست کو خدمت میں بدلنا ہے، سخت محنت کرکے ملک کوبحرانوں سے نکالیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں