پیر, دسمبر 22, 2025
انٹرٹینمنٹچین اور سربیا کی ڈیجیٹل آرٹ نمائش میں ثقافتی اور تعلیمی تبادلے...

چین اور سربیا کی ڈیجیٹل آرٹ نمائش میں ثقافتی اور تعلیمی تبادلے اجاگر

بلغراد(شِنہوا)چین اور سربیا کے باہمی تعاون سے تخلیق کردہ ڈیجیٹل فن پاروں کا ایک مجموعہ بلغراد میں قائم چائنہ کلچرل سنٹر میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان جاری ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو اجاگر کرتا ہے۔

’’روشنی کا ملاپ: فن اور ٹیکنالوجی میں وقت، مقام اور ورثہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس نمائش نے افتتاحی روز تقریباً 50 شرکاء کو راغب کیا۔

70 سے زائد فن پاروں پر مشتمل اس نمائش میں لائٹ اور پرنٹ کے فنکارانہ استعمال کا جائزہ جا رہا ہے جس میں ہولوگرافی، مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ فن، ورچوئل رئیلٹی کے تجربات اور انٹرایکٹو تنصیبات شامل ہیں۔ ان فن پاروں کے موضوعات میں ادب، فلم، مصوری، خطاطی، تعمیرات اور ماحولیات شامل ہیں۔

نمائش میں شامل کئی فن پارے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف گرافک کمیونیکیشن (بی آئی جی سی) اور سربیا کی متعدد جامعات کے اشتراک سے تخلیق کئے گئے ہیں جو ڈیجیٹل آرٹ کے شعبے میں چین اور سربیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلیمی اور فنی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!