جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینآصف زرداری کا بارشوں سے جانی ،مالی نقصان پر اظہار افسوس

آصف زرداری کا بارشوں سے جانی ،مالی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد : صدر آصف زرداری نے ملک میں بارشوں کے مختلف ہونیوالے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو متاثرہ افراد کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جاری بیان میں صدر آصف زرداری نے حالیہ بارشوں سے ملک کے مختلف حصوں میں ہونیوالے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ صدر زرداری نے کہا کہ بارشوں سے منسلک حادثات اور قیمتی جانی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ اور نکاسی آب کیلئے انتظامیہ کو بروقت اقدامات لینا ہوں گے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ افراد کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں