اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایاسا،پاکستانی ائیرلائنزکی یورپی پروازوں کی بحالی کی درخواست پر فیصلہ 6دسمبر کو...

ایاسا،پاکستانی ائیرلائنزکی یورپی پروازوں کی بحالی کی درخواست پر فیصلہ 6دسمبر کو سنایا جائیگا

 ایاسا پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی پروازوں کی بحالی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ 6 دسمبرکو سنائے گی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ممالک میں پروازوں پر پابندی کے معاملے پر یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا برسلز میں 3روزہ اجلاس ہوا جس میں ایاسا نے پاکستان سول ایوی ایشن کی رپورٹ پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں پی آئی اے سمیت دیگرپاکستانی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ محفوظ کرلیا

گیا، اجلاس میں پی آئی اے کے تھرڈ کنٹری آتھورائیزیشن پر بھی غور کیا گیا جبکہ یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی نے سی اے اے کے سیفٹی اوورسائٹ اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق یورپین ائیرسیفٹی کمیٹی 6دسمبر کوپروازوں کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ سنائے گی جبکہ دیگر ممالک کی ائیرلائنز کی یورپ کیلئے پروازوں سے متعلق فیصلہ بھی 6دسمبر کو ہی سنایا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!