بدھ, فروری 19, 2025
انٹرنیشنلسری لنکا میں موسم بہار تہوار کی مناسبت سے چینی ثقافتی میلے...

سری لنکا میں موسم بہار تہوار کی مناسبت سے چینی ثقافتی میلے کا انعقاد

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ ’’ ہیپی چائنیز نیوائیر کلچرل فیسٹیول‘‘ میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

کولمبو(شِنہوا) سری لنکا کی وزیرِاعظم ہرینی اماراسوریہ نے  "ہپی چائنیز نیو  ائیر، چائینز کلچرل  فیسٹیول” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  سری لنکا کےترقیاتی سفر میں چین  ایک مستقل شراکت دار رہا ہے۔چین نے ضرورت کے وقت  سری لنکا سے تعاون کیا  اور اقتصادی استحکام و خوشحالی کے حصول میں  جنوبی ایشیائی ملک کی کوششوں میں اس کے ساتھ کھڑا رہا ۔

سری لنکا میں چینی سفیر چھی ژینگ ہونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی بہار تہوار  دنیا بھر میں پھیل چکا ہے جو چینی ثقافت و روایات کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا ایک ذریعہ  اور مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کے فروغ کے لئے ایک اہم طریقہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور سری لنکا اچھے بھائی اور شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ چین سری لنکا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ  اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے اوراسٹریٹجک تعاون میں  شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔چین  اعلیٰ معیار کے  بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں پیشرفت  اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔سری لنکا برداری کے قیام کے لئے کام کرنے کو بھی  تیار ہے تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام  کو مزید فوائد مل سکیں۔

افتتاحی تقریب میں تقریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی جن میں سری لنکا کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار، بیرون ملک مقیم چینی شہری اور چینی کاروباری اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!