چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کی لیان یون گانگ بندرگاہ کے ٹرمینل پر کنٹینرز روانگی کے لئے کھڑے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے شراکت داری کے معاہدے (ڈی ای پی اے) میں شامل ہونے کی خاطر مذاکرات تیز کرنے کے لئے وسیع تر کوششیں کرے گا۔
14 نومبر کو ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) فورم کے وزارتی اجلاس کے دوران چین اور ڈی ای پی اے کے رکن ممالک کے درمیان وزارتی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں تمام فریقوں نے مذاکرات کی پیشرفت اور الحاق کے عمل کے اگلے مرحلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
چین نے اگست 2022 میں نیوزی لینڈ، سنگاپور اور چلی کی جانب سے شروع کئے گئے نئے تجارتی شراکت داری کے معاہدے ڈی ای پی اے میں شمولیت کے لئے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔
وزارت تجارت کے ترجمان ہے یونگ چھیان کے مطابق چین ڈیجیٹل اقتصادی تعاون کے امکانات کو تلاش کرنے اور مخصوص شراکتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ڈی ای پی اے کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link