جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچین اور ایل اے سی ممالک چین-سیلاک فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس...

چین اور ایل اے سی ممالک چین-سیلاک فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف

چینی وزیر خارجہ وانگ یی ویڈیو لنک کے ذریعے چین۔سیلاک فورم کے تیسرے وزارتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور لاطینی امریکہ اور کیریبین (ایل اے سی) ممالک چین-سیلاک (لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری) فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی بھرپور انداز میں تیاریاں کررہے ہیں۔

ترجمان لِن جیان نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک عالمی جنوب کا ایک اہم حصہ ہیں اور عالمی نظم ونسق میں فعال شراکت دار ہیں۔ سیلاک عالمی مسائل سے نمٹنے،  یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے علاقائی ممالک کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین-سیلاک فورم کے باضابطہ آغاز کے طور پر افتتاحی وزارتی اجلاس جنوری 2015 میں بیجنگ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران یہ فورم تیزی سے پختہ طریقہ کار کے ساتھ پھلا پھولا ہے اور باہمی سیاسی اعتماد کو بڑھانے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور چین اور لاطینی امریکہ اور کیریبین (ایل اے سی )ممالک کے درمیان عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فورم نے چین لاطینی امریکہ تعلقات کو ایک نئے مرحلے پر لانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے جس میں مساوات، باہمی فائدے، جدت، کشادگی اور عوام کے لئے فوائد شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ دنیا، تاریخ اور وقت کی تبدیلیاں غیر معمولی رفتار سے سامنے آ رہی ہیں اور دنیا میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، فورم کا چوتھا وزارتی اجلاس دونوں فریقوں کو ترقیاتی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے، مشترکہ طور پر مسائل سے نمٹنے، یکجہتی اور خود انحصاری کے لئے عالمی جنوب کی اجتماعی آواز کو بلند کے قابل بنائے گا اور ہنگامہ خیز دنیا کے لئے استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!