یوگنڈا میں ہائی وے پر چار گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی یہ واقعہ کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاوں کے قریب پیش آیا۔
پولیس حکام نے حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خطرناک اوور ٹیکنگ ہی حادثے کی بنیادی وجہ تھی۔




