بدھ, اکتوبر 22, 2025
تازہ ترینیورپا فٹ بال لیگ، شان ڈائچ نوٹنگھم فاریسٹ کے نئے کوچ مقرر

یورپا فٹ بال لیگ، شان ڈائچ نوٹنگھم فاریسٹ کے نئے کوچ مقرر

نوٹنگھم فاریسٹ نے تجربہ کار کوچ شان ڈائچ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ،وہ جمعرات کو پورٹو کے خلاف اہم میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شان ڈائچ کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ وہ یورپی مقابلے میں کسی ٹیم کی باقاعدہ قیادت کریں گے۔54 سالہ شان ڈائچ معاہدے کے مطابق 2027 تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

شان ڈائچ رواں سیزن کے دوران نوٹنگھم فاریسٹ کے تبدیل ہونے والے تیسرے منیجر ہیں ، جنہیں اینجے پوسٹیکوگلو کی برطرفی کے بعد ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

نوٹنگھم کلب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نوٹنگھم فاریسٹ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے کہ شان ڈائچ کو کلب کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، یہ فیصلہ گلوبل ہیڈ آف فٹبال ایڈو گاسپار اور گلوبل ٹیکنیکل ڈائریکٹر جارج سیریا نوس کی قیادت میں مکمل بھرتی کے عمل کے بعد کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!