تل ابیب: اسرائیلی وزیرِ دفاع کاٹز نے کہا ہے کہ حماس نے ہتھیار نا پھینکے اور اسرائیل کی شرائط پر جنگ ختم کرنے پر راضی نہ ہو تو ہم غزہ شہر کو تباہ کر دیں گے۔
جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کاٹز نے کہا کہ جلد ہی غزہ میں حماس کے قاتلوں اور عصمت دری کرنے والوں پر جہنم کے دروازے کھلیں گے جب تک کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی شرائط سے متفق نہ ہو جائیں جو بنیادی طور پر تمام قیدیوں کی رہائی اور ان کا غیر مسلح ہونا ہیں۔
انہوں نے غزہ کے دو شہروں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا اگر حماس متفق نہ ہوں تو غزہ کو رفح اور بیتِ حنون بنا دیا جائے گا۔
