پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینقوم دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، آصف زرداری

قوم دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: صدرآصف زرداری نے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔تفصیلات کے مطابق جاری ایک بیان میں صدر آصف زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو سلام پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔

انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ انہوں نے فتنہ خوارج کیخلاف کاروائیاں کرنے اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!