چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر یانگ لِنگ میں جمعرات کے روز 292 پاکستانی نوجوان زرعی ماہرین نے 90 روزہ تربیتی پروگرام مکمل کر لیا ہے۔ یہ تربیت وزیرِاعظم پاکستان کے "چین میں ایک ہزار زرعی گریجویٹس کی صلاحیتوں میں اضافے کے پروگرام” کے تحت منعقد کی گئی ہے۔
35 سال سے کم عمر پاکستانی کسانوں، تکنیکی ماہرین اور حکام کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا یہ پروگرام جدید زرعی ٹیکنالوجیز پر مرکوز تھا، جن میں بیج کی تیاری، مویشیوں کی بیماریوں پر قابو پانا اور جینومکس شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کو گہرا کرنا اور علم و مہارت کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): خالد شاہ، پاکستانی ٹرینی
"ہم نے چین میں آ کر زراعت کے بہت سے جدید طریقے جیسے گندم، مکئی، سویابین اور سورج مکھی کے بیجوں کی پیداوار سیکھے ہیں۔ ہم نے یہاں مختلف جدید زرعی طریقے دیکھے ہیں۔ اب جب ہم پاکستان واپس جائیں گے تو ان سب مثبت چیزوں کو وہاں اپنائیں گے تاکہ ہماری زرعی پیداوار بہتر ہو سکے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): طارق، پاکستانی ٹرینی
"میں نے اپنی کالج کی لیبارٹری میں کچھ ٹیکنیکس اور ٹیکنالوجیز سیکھی ہیں۔ یہ چیزیں عملی زندگی میں کام کرتے وقت بہت مدد دیتی ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): علی امید، پاکستانی ٹرینی
"ہمارے فارم پر پانی کی کمی ہے۔ اس لیے میں یہاں جدید طریقے سیکھنے آیا ہوں۔ مثال کے طور پر میں نے دیکھا کہ یہاں کے کسان زیادہ تر ڈرپ ایریگیشن استعمال کرتے ہیں۔ میں یہ طریقہ اپنے فارم پر بھی آزماؤں گا۔”
شی آن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
——————————————-
آن سکرین ٹیکسٹ:
چین میں 292 پاکستانی زرعی ٹرینیوں کا 90 روزہ پروگرام مکمل
"وزیرِاعظم پاکستان کی صلاحیت سازی اسکیم” کے تحت نوجوانوں کو چین بھیجا گیا
چین اور پاکستان زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پروگرام کا انعقاد
زرعی ٹرینیوں کو بیج کی تیاری اور مویشیوں کی بیماریوں پر قابو سکھایا گیا
تربیت میں جدید زرعی ٹیکنالوجی پر توجہ دی گئی
چین میں جدید زرعی طریقے سیکھے، پاکستان میں اپنائیں گے۔ پاکستانی ٹرینی
لیبارٹری میں سیکھی گئی ٹیکنالوجی عملی میدان میں مفید ہو گی۔ پاکستانی ٹرینی
ڈِرِپ اِریگیشن سمیت پانی کی بچت کی تکنیک پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاری
تربیت یافتہ نوجوانوں کا پاکستان میں زراعت کی کارکردگی بہتر بنانے کا عزم

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link