بیجنگ: چین میں رواں سال کے دوران ریکارڈ تعداد میں فضائی سفری دوروں کا امکان ہے۔
سول ایوی ایشن ادارے (سی اے اے سی) کے سربراہ سونگ ژی ونگ نے بیجنگ میں تین روزہ ایشیا پیسیفک سمٹ برائے ایوی ایشن سیفٹی 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال فضائی سفری دوروں کی تعداد 70کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی ششماہی کے دوران ملک کے شہری ہوابازی کے شعبے میں مجموعی ٹرانسپورٹ ٹرن اوور،سفری دوروں اور کارگو اور میل ٹرانسپورٹ کے حجم میں سال 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 11.9 فیصد، 9 فیصد اور 18.7 فیصد اضافہ ہوا۔
سی اے اے سی کے سربراہ نے کہا کہ چین کی شہری ہوابازی کی نقل و حمل مسلسل 19 سالوں سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور عالمی ہوا بازی کی ترقی میں اس کا حصہ 20 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔