ہفتہ, جولائی 26, 2025
پاکستانسمندری حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، پاکستان نے عالمی معاہدے پر دستخط کردیئے

سمندری حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، پاکستان نے عالمی معاہدے پر دستخط کردیئے

نیو یارک: پاکستان نے سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ معاہدہ عالمی سطح پر سمندری وسائل کے تحفظ اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے تاریخی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، پاکستان نے مذاکرات کے دوران قائدانہ کردار ادا کیا اور 2022 ء میں ہونیوالے دو بڑے اجلاسوں میں جی 77 اور چین گروپ کی قیادت کی۔

ترجمان کے مطابق ان مذاکرات میں پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کی اجتماعی آواز بن کر مساوی مفادات کی تقسیم، صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے اصولوں کی پرزور حمایت کی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا موقف انسانیت کے مشترکہ ورثے کے اصول پر مبنی تھا۔

پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط عالمی تعاون کیلئے اس کی مسلسل وابستگی اور عالمی سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے عزم کا مظہر ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ پیشرفت نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی عالمی کوششوں کو تقویت دے گی بلکہ پاکستان کے فعال اور ذمہ دار عالمی کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!