اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانایران کو جھکانے کی کوشش سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی،بیرسٹر گوہر

ایران کو جھکانے کی کوشش سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پرحملہ انسانی اصولوں کی پامالی ہے ، ایران کے خلاف حملے فوری بند کیے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میںبیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایران پر امریکا کا حملہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، ایران کو بیرونی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ایران کو جھکانے کی کوشش سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!