میانمر ، ینگون کے ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمیانمرپولیس ٹیلی مواصلات اور انٹر نیٹ دھوکہ دہی کے 5 مشتبہ ملزمان کو چینی پولیس کے حوالے کر رہی ہے۔(شِنہوا)
کونمنگ (شِنہوا) لان کانگ-میکانگ تعاون (ایل ایم سی) کے 6ممالک نے ٹیلی مواصلات دھوکہ دہی، آتشیں اسلحہ کی اسمگلنگ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف تعاون میں قابل قدر نتائج حاصل کئے ہیں۔
لان کانگ-میکانگ مربوط قانون کے نفاذ اور سلامتی تعاون مرکز(ایل ایم ایل ای سی سی) کے مطابق گزشتہ برس اگست سے دسمبر تک مشترکہ آپریشن کے ذریعے کمبوڈیا، چین، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹیلی مواصلات دھوکہ دہی سے متعلق 160 سے زائد معاملات کو حل کیا، 70 ہزار سے زائد مجرمانہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور 160 سے زائد متاثرین کو بچایا۔
ایل ایم سی ممالک کے حکام اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم سمیت عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان کے صدرمقام کونمنگ میں ملاقات کی اور خطے کے قانون نافذ کرنے والے وسائل کے انضمام اور ٹیلی مواصلات دھوکہ دہی اورآتشیں اسلحہ کی اسمگلنگ کے خلاف تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
2025 کے دوران ایل ایم ایل ای سی سی آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گا اور ٹیلی مواصلات دھوکہ دہی اور اس سے متعلقہ جرائم کے خلاف کارروائی پر توجہ جاری رہے گی اور خاص طور پر مختلف ممالک سے لاپتہ اور پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کے لئے بھرپور کوششیں کرے گا۔
2017 میں کونمنگ میں قائم ہونے والا ایل ایم ایل ای سی سی، لان کانگ-میکانگ دریا ئے طاس میں قانون کے نفاذ اور سلامتی کے لئےایک جامع بین الحکومتی عالمی تنظیم کے طور پر کام کرتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link