ملک میں کرشنگ سیزن کے باوجود وفاقی حکومت نے نومبر میں مزید 76ہزار 752 میٹرک ٹن چینی درآمد کر لی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 8 ہزار 142 ٹن چینی درآمد کی گئی، گزشتہ ماہ 12 ارب 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کی 76 ہزار 752 ٹن چینی درآمد کی گئی، اس سے قبل جولائی تا نومبر 3لاکھ 8 ہزار 142 ٹن چینی درآمد کی گئی تھی اس طرح 5 ماہ میں مجموعی طور 49 ارب 4 کروڑ 20 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے 4 جولائی کو 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کی تھی، چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی درآمد پرٹیکسز سے استثنیٰ بھی دیا گیا۔




