کراچی: کراچی میں راشد منہاس روڈ پر بس کی بریک فیل ہو کر ٹکر لگنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب بریک فیل ہونے سے بس ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور بس کی ٹکر سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 3 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا جبکہ بس بھی تحویل میں لے لی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔