اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینوزرائے دفاع اجلاس نہ ہونے کا ذمہ دار امریکہ ہے، چینی دفاعی...

وزرائے دفاع اجلاس نہ ہونے کا ذمہ دار امریکہ ہے، چینی دفاعی ترجمان

چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کا توپ خانہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسیان وزرائے دفاع اجلاس پلس کے دوران چین اور امریکہ کے وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات نہ ہونے کا ذمہ دار مکمل طور پر امریکہ ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے جمعرات کو میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ ایک طرف تائیوان کو ہتھیار فروخت کر کے چین کے بنیادی مفادات کو کمزور نہیں کر سکتا جبکہ دوسری طرف کچھ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر چین کے ساتھ فوجی تبادلے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیاں درست کرے ، چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرے اور فریقین کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی تبادلوں کے لئے سازگار ماحول  پیدا کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!