منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانلاہور،پنکھا چلانے پر جھگڑا، ایک سیکیورٹی گارڑ نے دوسرے کو قتل کردیا

لاہور،پنکھا چلانے پر جھگڑا، ایک سیکیورٹی گارڑ نے دوسرے کو قتل کردیا

لاہور: لاہور ڈیفنس میں پنکھا چلانے پر تلخ کلامی پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک ہی گھر میں تعینات دو سیکیورٹی گارڈز کے درمیان رات کو پنکھا چلانے پر تلخ کلامی ہوگئی جو بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، مالک مکان نے دونوں کے درمیان صلح کروائی تاہم رات گئے سیکیورٹی گارڈ علی نے رنجش کی بنا پر سوتے ہوئے دوسرے گارڈ خرم شہزاد کو کند آلے سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں