منگل, اکتوبر 21, 2025
انٹرٹینمنٹاپنی فیملی کی خاطر شوبز چھوڑ دیا، زندگی سے مطمئن اور خوش...

اپنی فیملی کی خاطر شوبز چھوڑ دیا، زندگی سے مطمئن اور خوش ہوں، کومل عزیز خان

معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی فیملی کی خاطر شوبز چھوڑ دیا، میں اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش ہوں اور میرا سارا فوکس اپنے کاروبار اور ذاتی سکون پر ہے۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں ایک قدامت پسند خاندان سے تعلق رکھتی ہوں، میرے گھر والوں پر میرے شوبز میں کام کرنے پر پہلے ہی دباو تھا کیونکہ وہ میرے پیشے سے خوش نہیں تھے، میری اداکاری کے دوران گھر والوں سے اختلافات بھی ہوئے، کیونکہ میرا خاندان پڑھا لکھا ہے اور وہ کہتے تھے کہ امریکا سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد تم خود کو اس فیلڈ میں ضائع کر رہی ہو، آخرکار میں نے اپنی فیملی کی خاطر شوبز چھوڑ دیا، کچھ وقت تھراپی اور مینٹل ہیلتھ سیشنز لینے کے بعد میں نے واضح فیصلہ کیا کہ یہی بہتر ہے۔

کومل عزیز خان نے مزید کہا کہ جب میں کامیابی کی بلندیوں پر پہنچنے والی تھی، تب میں نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا، میں بزنس اور اداکاری دونوں میں کامیاب تھی، لیکن زندگی کے ایک موڑ پر مجھے ایک راستہ چننا تھا اور میں نے اپنا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!