اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبرکس ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون عالمی حکمرانی نظام میں اہم...

برکس ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون عالمی حکمرانی نظام میں اہم کردار کرےگا،چینی سفیر

روس میں چین کے سفیر  ژانگ ہان ہوئی ماسکو میں شِنہوا کو انٹر ویو دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) روس میں چین کے سفیر  ژانگ ہان ہوئی نے کہا ہے کہ برکس ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون عالمی حکمرانی نظام بہتر بنانے میں مزید  اہم کردار ادا کرے گا۔

روس کے قازان میں  22سے 24 اکتوبر کو ہونے والے 16 ویں برکس سربراہ اجلاس سے قبل شِنہوا سے ایک خصوصی انٹرویو میں ژانگ نے کہا کہ گروپ میں توسیع کے بعد یہ برکس رہنماؤں کا پہلا آف لائن سربراہ اجلاس ہے۔

 ژانگ نے کہا کہ چونکہ  برکس کا طریقہ کار عظیم تر تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے لہذا برکس  کے ارکان مل کر جدیدیت کی تلاش جاری رکھیں گے، عالمی حکمرانی کے نظام کو بہتر بنانے میں مزید حصہ ڈالیں گے اور دنیا بھر میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے لیے "برکس حل” فراہم کریں گے۔

ژانگ نے کہا کہ برکس ممالک ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر قوموں کے اجتماعی عروج کی نمائندگی   کرتے ہیں اور حالیہ توسیع کے ساتھ اب  یہ مضبوط، زیادہ بااثر اور  بھر پور صلاحیتوں کا حامل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک اعلیٰ معیار کی زیادہ جامع،قریبی،عملی اور مجموعی شراکت داری کے قیام کے لئے دیگر برکس ممالک کے ساتھ کام جاری رکھے گا اور مل کر برکس کے لئے ایک نئےسفر کا آغاز کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!