جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینچین کی مشینری صنعت کا پہلی ششماہی میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ...

چین کی مشینری صنعت کا پہلی ششماہی میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا

بیجنگ: چین کی مشینری صنعت نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوراس دوران اس میں ذہین اور ماحول دوست اقدامات توجہ کا مرکز رہے۔

چائنا مشینری انڈسٹری فیڈریشن کے مطابق ابتدائی 6 ماہ میں ضروری مصنوعات جیسے گاڑیوں اور الیکٹرک آلات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

اس مدت کے دوران گاڑیوں کی صنعت کی ویلیو ایڈیشن میں گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔

فیڈریشن نے بتایا ہے کہ اس کی زیرنگرانی 122 اقسام کی مکینیکل مصنوعات میں سے تقریبا 61.5 فیصد کی پیداوار میں اضافے ہوا۔

چین میں نئی توانائی گاڑیوں  اور صنعتی روبوٹ سمیت مشینری صنعت کو پہلی ششماہی کے دوران نئی رفتارملی۔ اسی مدت کے دوران نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ برس قبل کے مقابلے میں بالترتیب 30.1 فیصد اور 32 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صنعتی روبوٹس کی پیداوار 9.6 فیصد بڑھی۔

فیڈریشن کے مطابق ماحول دوست توانائی سے بجلی کی پیداوار کی نصب شدہ گنجائش ابتدائی 6 ماہ میں ملک کی کل نئی نصب شدہ گنجائش کا تقریبا 85 فیصد ہوچکی تھی۔

فیڈریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر لو جون جی نے بتایا کہ صنعتی اور سپلائی چینز میں اہم رابطوں اور خامیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صنعت نے حالیہ برسوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز اور آلات پر تحقیق و ترقی کو تیز کردیا ہے۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!