ہائیکو: 14ویں چائنہ انٹرنیشنل ڈیجیٹل پبلشنگ ایکسپو ہفتہ کو چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں شروع ہوگئی ، جس میں تقریباً 500 کمپنیاں آن لائن اور آف لائن شریک ہیں۔
ایکسپو میں نمائشیں، فورمز اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں ، جن میں ڈیجیٹل موادکی تخلیق،ٹیکنالوجیز، کاروباری چینلز اور طریقوں میں جدت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
ایکسپو میں شریک ملکی اور غیر ملکی شرکا صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے ڈیجیٹل پبلشنگ کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پرتبادلہ خیال کریں گے۔ ایکسپو پیر تک جاری رہے گی۔
