ہفتہ, جنوری 25, 2025
پاکستانشادی کیلئے لاہور سے گجرات جانیوالا نوجوان اغواء

شادی کیلئے لاہور سے گجرات جانیوالا نوجوان اغواء

گجرات: شادی کیلئے لاہور سے گجرات جانیوالے نوجوان کوا غواء کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شادی کیلئے لاہورسے گجرات جانے والا نوجوان لاپتہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے سیلز ایگزیکٹو ذیشان کی سوشل میڈیا پر خاتون سے دوستی ہوئی تھی اور وہ لڑکی کے ماموں کی کال پر گجرات گیا تھاجہاں اسے اغواء کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مغوی کی لاہور میں موجودگی کا تاثر دینے کیلئے اس کے 2موبائل فون اورگولی کا خول لوئر مال پر پھینک دیئے گئے۔پولیس کے مطابق اغوا کے شبے میں 2افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مغوی کی تلاش جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!