اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر سے فجی کے وزیر اعظم کی ملاقات، ترقیاتی تعاون مستحکم...

چینی صدر سے فجی کے وزیر اعظم کی ملاقات، ترقیاتی تعاون مستحکم کرنے پر اتفاق

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ سے جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم سیتیوینی ربوکا نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

صدر شی نے پیرس اولمپک کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر فجی کے مردوں کی رگبی سیونز ٹیم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ فجی ، چین سے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا بحرالکاہل جزیرے کا پہلا ملک تھا اور اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی گزشتہ نصف صدی سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا جس سے بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان مساوی سلوک اور دوستانہ تعاون کی ایک اچھی مثال قائم ہوئی۔

صدر شی نے کہا کہ چین، فجی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور فجی کی اقتصادی و سماجی ترقی میں اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مدد کی فراہمی جاری رکھنا چاہتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کی عمومی سمت کو سمجھنے اور دونوں عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین- فجی برادری کے قیام میں فروغ کے لئے فجی کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

صدرشی نے ربوکا کو تحفیف غربت میں چین کے طریقوں اور تجربے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 1.4 ارب سے زائد افراد کے لئے ہر لحاظ سے معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر ایک تاریخی کامیابی ہے جو چینی عوام نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں حاصل کی جبکہ غربت کا خاتمہ اور انسانیت کی ترقی میں چین کا کردار تاریخی ہے۔ ربوکا نے صدر شی سے ملاقات سے قبل یون نان، فوجیان اور ژے جیانگ صوبوں کا دورہ کیا۔

صدر شی نے کہا کہ اس سارے عمل میں ہرنسلی گروہ، علاقے یا فرد سے یکساں برتاؤ کیا گیا جس نے بڑے منصوبوں پر وسائل مرکوز کرنے میں سوشلسٹ نظام کے سیاسی فائدے پوری طرح سے ظاہر کئے۔ ہمیں چین میں تمام 56 نسلی گروہوں کی مکمل تائید حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین خود کو ایک مضبوط ملک بنانے کی کوشش کررہا ہے اور پرامن ترقی کے راہ پر چلتی چینی جدیدیت آگے بڑھتے ہوئے تمام محاذوں پر چینی قوم کے تجدید شباب کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چین اور فجی دونوں کا تعلق عالمی جنوب سے ہے جبکہ چین ،فجی اور بحرالکاہل کے دیگر جزائر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد دینے اور بحر الکاہل کو امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانے کے لیے ان کے ساتھ ترقیاتی تعاون مستحکم کرنے کو تیار ہے۔

ملاقات کے دوران ربوکا نے پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی پر چینی اولمپک وفد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 30 برس قبل وزیر اعظم کی حیثیت سے چین آئے تھے اور اس بار اپنے یون نان، فوجیان اور ژے جیانگ کے دورے میں چین کی تحفیف غربت اور زبردست کامیابیوں کا مشاہدہ کیا ہے جو اس نے صدر شی کی قیادت میں حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ فجی چین کے تجربے سے سیکھنے ،غربت کے خاتمے، بنیادی ڈھانچے اور رابطوں میں چین کے ساتھ تعاون مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

ربوکا نے کہا کہ فجی چین کی پرامن بقائے باہمی کے 5 اصولوں کی پاسداری کو سراہتا ، صدر شی کے تجویز کردہ عالمی اقدامات کی تائید کرتا اور چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون جاری رکھنے، بحرالکاہل کے جزائر ممالک اور چین کے درمیان تعلقات کی ترقی کے فروغ اور بحر الکاہل کو پرامن سمندر بنانے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ فجی تائیوان معاملے پر چین کے موقف سے پوری طرح آگاہ ہے  اور وہ ایک چین اصول پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہے گا۔

ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے  درمیان تعاون پر مبنی ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!