بیجنگ: چینی مین لینڈ نے تائیوان کے ایک بحری جہاز سے عملے کے 4 ارکان کو واپس بھیج دیا ہے جن پر صوبہ فوجیان میں چھوان ژو کے قریب غیر قانونی ماہی گیری کا شبہ ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے صحافیوں کو بتایا کہ عملے کے 4 ارکان پر مقدمہ نہیں چلایا جائے گا کیونکہ ان کے جرائم معمولی تھے ۔ ایک اور رکن کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
ژو نے کہا کہ یہ کشتی مین لینڈ کے کوسٹ گارڈ نے 2 جولائی کو اپنی تحویل میں لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چینی مین لینڈ اپنے ماہی گیری وسائل کی حفاظت اور سمندری علاقوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کو بہت اہمیت دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق کام کرتے ہوئےعملے کے ارکان کے جائز حقوق اور مفادات کی ضمانت دی۔