ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین کے سنکیانگ میں کپاس کے سوت کے لئے ٹرین سروسز سے...

چین کے سنکیانگ میں کپاس کے سوت کے لئے ٹرین سروسز سے نقل وحمل کی لاگت میں کمی

چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے آکسو کی کاؤنٹی اوات کے ایک کھیت میں ایک ٹرک پر نئی کٹائی کردہ کپاس  لادی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں ریلوے حکام نے نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور کپاس کے سوت کے لئے مخصوص ٹرین سروسز کا آغاز کیا ہے۔ یہ ملک میں اعلیٰ معیار کی کپاس کا سب سے بڑا پیداواری خطہ ہے۔

چائنہ ریلوے ارمچی گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق کاٹن ٹیکسٹائل کی موثر ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے جنوبی سنکیانگ میں 2 مستقل ٹرین روٹ قائم کئے گئے ہیں جن میں ایک روٹ  آکسو کو مشرقی ساحل میں دریائے یانگسی کے طاس سے ملاتا ہے جبکہ دوسرا راستہ آکسو (اور کاشغر) کو چین کے جنوبی دریائے پرل طاس سے جوڑتا ہے۔

اب تک 200 سے زائد مستقل ٹرین سروسز فراہم کی جا چکی ہیں جو شنگھائی، جیانگسو اور گوانگ ڈونگ سمیت 5 صوبائی علاقوں میں 20 سے زائد ریلوے مقامات کا احاطہ کرتی ہیں۔

کپاس اور ٹیکسٹائل کی صنعت کی پوری سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لئے مقامی ریلوے حکام نے شی حہ زی اور کوئتون جیسے شمالی سنکیانگ کے علاقوں کا بھی دورہ کیا اور چھوٹے بکھرے ہوئے ٹیکسٹائل اداروں کے لئے کسٹمائزڈ لاجسٹکس منصوبے تیار کئے جن میں انفرادی تکنیکی معاونت اور مکمل ترسیلی عمل کی نگرانی شامل ہے۔

سنکیانگ ریلوے نے بکھری ہوئی کپاس کی ٹیکسٹائل شپمنٹس کو مجتمع کرکے اداروں کے لئے نقل وحمل کی لاگت میں کمی میں مدد دی ہے اور رواں سال اب تک کپاس کے سوت، کپڑے اور دیگر کپاس کی مصنوعات کی ترسیل 2 لاکھ 34 ہزار ٹن تک پہنچ چکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!