جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینپی ٹی آئی پر پابندی کی بات کرنیوالے کسی اور دنیا میں...

پی ٹی آئی پر پابندی کی بات کرنیوالے کسی اور دنیا میں رہتے ہیں،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی بات کرنیوالے کسی اور دنیا میں رہتے ہیں، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے فیصلے ہمیشہ آمروں نے کئے،آرٹیکل 6 کی بات کرنیوالوں نے شائد قانون نہیں پڑھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بات کرنے والے کسی اوردنیا میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کی بات کرنے والوں نے شائد قانون نہیں پڑھا، آرٹیکل 6 کا مقدمہ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بنائے گئے قانون کو بھی عدلیہ کہتی ہے کہ خلاف آئین ہے، کیا ان اراکین پر آرٹیکل 6 لگے گا؟، سپریم کورٹ کا آنے والا فیصلہ اب تبدیل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قانون میں ایسی کوئی اجازت نہیں کہ حکومت کو کوئی پارٹی پسند نہ ہو تو وہ اس پر پابندی لگا دے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے فیصلے ہمیشہ آمروں نے کئے ہیں کسی جمہوری حکومت نے نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی سیاسی جماعت نہیں جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہو۔انہو ں نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت کسی دشمن ملک کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے تو اس پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ سے اجازت لینی پڑتی ہے، حکومت توشہ خانہ کا ایک اور کیس لے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سارے کیسز ختم ہو جائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!