راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں شرکت کرنیوالے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے ،قوم کو آپ پر فخر ہے جبکہ طلباء نے افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاک افواج پر فخر ہے جس سے ہمیں کوئی جدا نہیں کرسکتا، دشمن عناصر کی کوئی بھی ناپاک کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے،دشمن کو دیئے گئے منہ توڑ جواب کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری سمر انٹرن شپ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلباء کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا ۔ترجمان پاک فوج نے طلباء کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے ،قوم کو آپ پر فخر ہے جبکہ طلبا نے گفتگو میں پاک افواج سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاک افواج پر فخر ہے جس سے ہمیں کوئی جدا نہیں کر سکتا۔
طلباء نے کہا کہ دشمن عناصر کی کوئی بھی ناپاک کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔طلباء نے آپریشن ‘بنیان مرصوص’میں پاک افواج کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے منہ توڑ جواب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جرات و بہادری کا وہ باب ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے ،ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دیں گے ۔
